Bister Ki Chadryy Or Takiye K Ghilaf - Article No. 1719

Bister Ki Chadryy Or Takiye K Ghilaf

بستر کی چادریں اور تکیوں کے غلاف - تحریر نمبر 1719

ایک چھوٹی چادر یہ مقصد حل نہیں کرسکتی یکساں لمبائی اور چوڑائی کی چادریں بہتر رہتی ہیں چادر سائز میں اتنی بڑی ہونی چاہییں کہ بستر کے نیچے کم از کم 1/4 گز تک دبائی جاسکے

پیر 25 دسمبر 2017

بستر کی چادریں اور تکیوں کے غلاف:
بستر کی چادروں کا انتخاب کی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے ایک چادر استعمال کرنے والے کو آرام پہنچاتی اور بستر کے دوسرے کپڑوں کی حفاظت کرتی ہیں لہٰذا لمبائی میں ایک چھوٹی چادر یہ مقصد حل نہیں کرسکتی یکساں لمبائی اور چوڑائی کی چادریں بہتر رہتی ہیں چادر سائز میں اتنی بڑی ہونی چاہییں کہ بستر کے نیچے کم از کم 1/4 گز تک دبائی جاسکے اگر آپ ان سلی چادر خریدیں تو دو انچ کپڑا زائد سکڑنے کے لیے اور کنارے موڑنے کے لیے بھی فالتو کپڑا خریدیں عموماً تین گز لمبی چادر موزوں رہتی ہیں ننانوے انچ لمبی چادر بنانے کے لئے ایک سو آٹھ انچ کپڑا خریدیں بعض صورتوں میں بنی بنائی چادروں کے سکڑنے سے محفوظ ہونے کی گارنٹی دی جاتی ہیں۔
ایک مفرد پلنگ کے لیے63x108 انچ طول عرض کی چادر مناسب ہے بعض اوقات زیادہ چوڑی چادر پسند کی جاتی ہیں اس صورت میں 90x108 سائز کی چادر درست رہے گی چادروں کے سائز کے متعلق معلومات و واقفیت بہ آسانی حاصل کی جاسکتی ہیں غیر موزوں چوڑائی غیر تسلی بخش ثابت ہوگی اور ضروریات سے زیادہ چوڑائی چادروں میں کپڑا ضائع ہوگا اس لیے درست اور مطلوبہ سائز کا تعین کرنا نہایت ضروری ہوں،چادروں کے لیے سوتی اور لینن دونوں طرح کا کپڑا دستیاب ہے لیکن لینن کی چادروں کے سیٹ(تکیے کے غلاف سمیت) کی قیمت سوتی سیٹ سے زیادہ ہوگی سستا ہونے کے باوجود سوتی کپڑا ہر لحاظ سے بہتر رہتا ہے،سوتی کپڑا تین قسم کا دستیاب ہے:لٹھا سوتی اور کھدر پائداری اور بنتی اور دو اہم اور غور طلب خصوصیات ہیں بناوٹ اس لیے اہم ہے کہ چادر پر سونے والا شخص براہ راست اور بالواسطہ طور پر اس کا اس لمس محسوس کرتا ہے چادریں ہمیشہ پائدار کپڑے کی بنانی چاہییں کیونکہ ان کی دھلائی بکثرت کی جاتی ہیں عمدہ کوالٹی کے ریشے سوت موزوں بناوٹ اور پائدار فنش(Finish) کے تیار کیے ہوئے کپڑے میں تمام پسندیدہ صفات موجود ہوں گے اور کپڑے کی بناوٹ بھی کامل اور بے عیب ہوگی۔

(جاری ہے)

عام معمولی کے موافق چادریں ایک کنارے سے تین انچ اور دوسرے کنارے سے ایک انچ اندر مڑی ہوتی ہیں یاپھر یہ تناسب دو انچ اور چار کا ہوتا ہے لیکن بہتر ہے کہ آپ ایسی چادریں خریدیں جن میں دونوں اطراف برابر مڑی ہوئی ہوں کیونکہ اس طرح چادر کسی خاص خاص جگہ سے مسلسل نہیں گھستی بلکہ اس کی اطراف کو بدل بدل کر استعمال کیا جاسکتا ہے تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ چادر کندھوں کے لمس کے مقام سے جلد پھٹتی ہے اس لیے چادروں کو یکساں طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے،چادروں کا کپڑا اگر تھان سے اتروانا ہو تو پھاڑنے میں صرف شدہ طاقت اور آواز کی طرز سے بھی کپڑے کی پائداری کا اندازہ لگایا جاسکتاہے اس کے علاوہ وزن میں قدرے بھاری چادریں عموماً زیادہ عرصے تک چلتی ہیں چادر کی کوالٹی میں اولین چیز دھاگے کی یکسانیت ہے یعنی کپڑے میں موٹی باریک تاریں موجود نہ ہوں اور نہ ہی جگہ جگہ گانٹھیں سی پڑی ہوں کپڑے کی کنی مضبوط گنجان اور چست بنائی کی ہوہیم بالکل سیدھی ہونی چاہیے اور ہیم کی سلائی بھی ہموار اور یکساں کی گئی ہو عام طور پر14 ٹانکے فی انچ سلائی میں ہونے چاہییں۔
تکیے کے غلاف بھی تقریباً اسی کپڑے سے تیار کیے جاتے ہیں جس سے کہ چادریں بنائی جاتی ہیں آپ یہ ریڈی میڈ بھی خرید سکتی ہیں اور کپڑا خرید کر گھر پر بھی سی سکتی ہیں تکیے کے غلاف کی لمبائی ہمیشہ کپڑے کے تانے کے رخ رکھیں ورنہ غلاف جلد پھٹ جاتے ہیں ریڈی میڈغلاف عموماً چھتیس انچ لمبے ہوتے ہیں لیکن ان کی چوڑائی مختلف ہوتی ہیں ایسے تکیوں کے سائز کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے اپنے تکیے کی لمبائی چوڑائی سے ایک انچ زائد خریدیں تاکہ سکڑنے کی صورت میں غلاف تنگ نہ ہوجائے۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Bister Ki Chadryy Or Takiye K Ghilaf" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.