Ghay K Stove Or Own Ki Khreedari - Article No. 1705

Ghay K Stove Or Own Ki Khreedari

گھر کے سٹوو اور اوون(تنور) کی خریداری - تحریر نمبر 1705

گیس کے چولھے چونکہ مہنگے ہوتے ہیں اس لیے ہمیشہ اچھی کوالٹی کے چولھے خریدنے چاہیں،گیس کا مشترک سٹوو اور اوون(تنور) خریدتے وقت تمام بٹنوں اور سوئچ کی پوزیشن اور مخصوص جگہ پر توجہ دیں

ہفتہ 16 دسمبر 2017

گھر کے سٹوو اور اوون(تنور) کی خریداری:
گیس پر کھانا پکانا زیادہ سہل آرام دہ اور کفائتی ہوتا ہے،اس میں ایندھن بھی کم صرف ہوتا ہے کیونکہ صرف ضرورت کے وقت ہی کھول کر جلایا جاسکتا ہے اگرچہ گیس کا نیا چولھا استعمال کرنے سے برتنوں پر گریس کی تہہ چڑھ جاتی ہیں لیکن اس کو صاف کرنا تیل کے چولھے سے آسان ہوتا ہے گیس تیل اور بجلی کے چولھوں میں یہ فرق ہوتا ہے کہ گیس کا چولھا بند کرنے پر یکدم ٹھنڈا ہوتا ہے اس لیے پکاتے وقت حرارت کے استعمال میں احتیاط برتنی پڑتی ہیں گیس کے چولھے چونکہ مہنگے ہوتے ہیں اس لیے ہمیشہ اچھی کوالٹی کے چولھے خریدنے چاہیں،گیس کا مشترک سٹوو اور اوون(تنور) خریدتے وقت تمام بٹنوں اور سوئچ کی پوزیشن اور مخصوص جگہ پر توجہ دیں اگر گھر میں بچے موجود ہوں تو بٹنوں کے لئے بہترین جگہ چولھے کے اوپر پچھلی جانب ہے ورنہ نیچے اور سامنے بٹن ہوں تو بھی کوئی مضائقہ نہیں انسولیٹذ(insulated ) اوون بہتر رہتے ہیں کیونکہ ان میں کم حرارت صرف ہوتی ہے دروازے پر بھی توجہ دیں کہ مضبوطی سے بند ہوتا ہو لیکن آسانی سے کھل جاتا ہو اوون کے اندر اگر خانے موجود ہیں تو اس سے جگہ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور کٹی چیزیں بیک وقت پکائی جاسکتی ہیں،
برقی چولھا اور اوون: برقی چولھا گیس کے چولھے کے برعکس دیر سے گرم ہوتا ہے لیکن اس میں سوئچ بند کرنے کے بعد کافی دیر تک حرارت موجود رہتی ہیں برقی چولھے صاف ستھرے استعمال میں بہتر اور سہل ہوتے ہیں کچھ سٹوو اس طرز کے بنے ہوتے ہیں کہ اگر کم حرارت کی ضرورت ہو تو صرف اوپر کا حصہ گرم کیا جاسکتا ہے جب کہ بچلا حصہ ٹھنڈا رہتا ہے برقی چولھے اور اوون مختلف سائزوں میں ہوتے ہیں اپنی ضرورت کے مطابق سائز کا انتخاب کریں،گول اور ہموار کنارے اور کونے اتر جانے والے دروازے صفائی میں آسان ہوتے ہیں ترتیب پذیر(adjustable ) شیلف رہتے ہیں کیونکہ خانوں کے حجم کو ضرورت کے مطابق گھٹایا بڑھایا جاسکتا ہے،خودبخود(automatically) کنٹرول ہونے والے چولھے بہتر ثابت ہوتے ہیں اوون کے سامنے کی جانب کھلنے والے دروازوں کی بجائے ایک نیچے کی طرف کھلنے والا دروازہ بہتر رہتا ہے کیونکی کھلے ہوئے دروازے پر نکالنے اور رکھتے وقت برتن رکھے جاسکتے ہیں لیکن اس صورت میں دروازے کا مضبوط اور متوازن ہونا ضروری ہے اوو ن میں اگر شیشہ لگی کھڑکی موجود ہو تو کام میں آسانی پیدا ہوجاتی ہیں،انیمل چڑھی بالائی سطح کی نسبت پورسلین(Porcelain) لگی سطح بہتر رہتی ہے کیونکہ انیمل کچھ عرصے کے بعد خراب ہونے لگتا ہے،

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Ghay K Stove Or Own Ki Khreedari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.