Kado Kash - Article No. 1700

Kado Kash

کدوکش - تحریر نمبر 1700

گول سوراخ میں سے چیز کے نفیس ٹکڑے نہیں کٹتے،کدوکش کے سوراخ تیز دھار والے اور ہموار ہونے چاہیں،چپٹی ساخت کے کدوکش کے استعمال میں ہاتھ کے کٹنے کا اندیشہ باقی ساخت کی نسبت کم ہوتا ہے:

جمعرات 14 دسمبر 2017

کدوکش:
مختلف ساخت کے کدوکش ملتے ہیں مثلاً گول سلنڈر نما چوکور،چمٹے اوردائرہ نما،لیکن ساخت کا کارکردگی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں کدوکش کے سوراخ دو وضع کے ہوتے ہیں گول اور ہلالی،ہلالی سوراخ بہتر ہوتے ہیں کیونکہ گول سوراخ میں سے چیز کے نفیس ٹکڑے نہیں کٹتے،کدوکش کے سوراخ تیز دھار والے اور ہموار ہونے چاہیں،چپٹی ساخت کے کدوکش کے استعمال میں ہاتھ کے کٹنے کا اندیشہ باقی ساخت کی نسبت کم ہوتا ہے:
جوس نکالنے والی مشین: یہ مشین متعدد اقسام کی ہوتی ہیں شیشے کی پلیٹ والی مشین سے لے کر بجلی سے چلنے والی مشین تک دستیاب ہیں ان کے سائز بھی مختلف ہوتے ہیں میز کے ساتھ جوڑ کر اور ہتھی گما کر چلانے والی کل دار مشین بھی ہوتی ہیں ان کی قیمتوں میں بھی بناوٹ اور ساخت کے لحاظ سے فرق ہوتا ہے خاتون خانہ کو اپنی آمدنی اور ضرورت کے مطابق مناسب ماڈل اور سائز منتخب کرنا چاہیے،بجلی کی مشین اگرچہ مہنگی ہوتی ہے لیکن دیرپا ہونے اور اپنی کارکردگی کی وجہ سے سستی ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


انڈے پھینٹنے کی مشین: چرخی دار انڈے پھینٹنے کی مشین کا استعمال اب عام ہے یہ دھات کی بنی ہوئی ہوتی ہے سٹین لیس سٹیل اور عام سٹیل کی بنی ہوئی ہوتی ہیں عام سٹیل کو زنگ لگ جاتا ہے اور مشین چلتے وقت اٹکنے لگتی ہے اس لیے مشین خریدنے سے پہلے چلا کردیکھ لیں کہ ہموار اور یکساں چلتی ہوں عام طور پر مشین کچھ عرصے کے بعد رک رک کر چلنے لگتی ہے اس لیے خریدتے وقت اچھی طرح تسلی کرلیں کہ مشین چلنے میں ہلکی اور ہموار ہو۔

دھات کے برتن: گھریلو استعمال کے برتنوں میں جو دھاتیں استعمال ہوتی ہیں وہ لوہا،پیتل،تانبا،المونیم،ٹین اور سٹیل لیس سٹیل ،تام چینی ہیں،
لوہا: کڑاہیوں اور کیتلیوں وغیرہ کے بنانے میں استعمال ہوتا ہے لوہا مضبوط دھات ہے اور برسوں ساتھ دیتا ہے لیکن اس میں ایک خرابی ہوتی ہے یعنی اسے زنگ لگ جاتا ہے بعض لوہے سخت اور ٹوٹنے والے ہوتے ہیں ان کو گرنے اور چوٹ لگنے سے محفوظ رکھنا چاہیے،
تانبا: تانبے سے بہت سے برتن بنائے جاتے ہیں مثلاً دیگچیاں،ساس پین،گلاس،کٹوریاں کٹورئے وغیرہ پرات اور ڈونگے بھی تانبے کے ہوتے ہیں تانبا مضبوط دھات ہے لیکن اس کو کئی بار قطعی کروانا پڑتا ہے کیونکہ خوراک میں موجود تیزاب زہریلے مادے پیدا کرنے کا موجب ہوتا ہے تانبے کا شمار حرارت کے بہتر موصلوں میں ہوتا ہے تانبے کے ساس پین میں اگر لکڑی کا ہینڈل ہو تو بہتر ہے،
المونیم: المونیم کے زیادہ تر ساس پین دیگچیاں کیتلی اور دیگر کئی برتن بنائے جاتے ہیں خالص المونیم ایک نرم دھات ہے لیکن اس میں دوسرے مرکبات کی آمیزش سے اسے سخت اور وزنی بھی بنادیا جاتا ہے سخت اور وزنی المونیم خالص کوالٹی کی نسبت بہتر ہوتا ہیہ المونیم صاف دھات ہے اور حرارت کو تیزی سے پھیلاتی ہے سستی دھات ہے لیکن زیادہ دیرپا نہیں اس کے برتن جلد صاف ہوجاتے ہیں لیکن پکانے میں بے احتیاطی سے کالے بھی ہوجاتے ہیں۔

تام چینی: تام چینی کے برتن بنیادی طورپر لوہے کے بنے ہوتے ہیں لیکن ان کے اوپر تام چینی کی تہہ چڑھائی گئی ہوتی ہے تام چینی کے برتنوں کو صاف کرنا آسان ہے لیکن ان میں ایک خرابی یہ ہے کہ استعمال میں بعض اوقات ٹھوکروغیرہ لگنے سے انیمل اُتر جاتا ہے عمدہ کوالٹی کی تام چینی میں انیمل آسانی سے نہیں اُترتا۔
پیتل: عمدہ کوالٹی کے پیتل میں تین حصہ تانبا اور ایک حصہ جست ملا ہوتا ہے جست کا تناسب بڑھانے سے کوالٹی کمتر ہوتی جاتی ہیں پیتل کے برتن اپنی آب و تاب اور چمک جلد کھو دیتے ہیں اس کے علاوہ خوراک کے تیزابی اجزا سے بھی متاثر ہوتے ہیں پیتل ایک مہنگی دھاتہیں لیکن استعمال میں اتنی اچھی نہیں اس لیے پیتل کے برتنوں کو اپنے باورچی خانے کے لیے کم تعداد میں ہی خریدیں تو بہتر ہے،

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Kado Kash" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.