Kharbozy Or Tarbooz Ki Khareedari - Article No. 1689

Kharbozy Or Tarbooz Ki Khareedari

خربوزے اور تربوز کی خریداری - تحریر نمبر 1689

خربوزے کو اٹھا کرکان کے قریب لاکر ہلائیں اگر قدرے کھنکھناتی ہوئی آواز پیدا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ خربوزہ پورا پکا ہوا ہے اور میٹھا ہے۔اس طرح اگر تربوز کو ٹھوکرلگانے سے گونجتی اور کھوکھلی آواز پیدا ہو تو تربوز میٹھا ہوگا اچھے خربوزے اور تربوز پختہ ہوتے ہیں

بدھ 6 دسمبر 2017

خربوزے اور تربوز کی خریداری:
خربوزے اور تربوز کی بھی کئی اقسام ہیں ،ہر قسم کااپنا مخصوص،رنگ خوشبو،ذائقہ،مٹھاس ہوتی ہیں خربوزے اور تربوز کی خریداری میں ایک عام مسئلہ مٹھاس کا اندازہ لگانا ہے یہ عام طور پر پھیکے نکل آتے ہیں،جس سے بڑی کوفت ہوتی ہیں خربوزے کو اٹھا کرکان کے قریب لاکر ہلائیں اگر قدرے کھنکھناتی ہوئی آواز پیدا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ خربوزہ پورا پکا ہوا ہے اور میٹھا ہے۔

اس طرح اگر تربوز کو ٹھوکرلگانے سے گونجتی اور کھوکھلی آواز پیدا ہو تو تربوز میٹھا ہوگا اچھے خربوزے اور تربوز پختہ ہوتے ہیں ،جسامت کے مقابلے میں بھاری اور ٹھوس ہونے چاہیں زیادہ پکے ہوئے خربوزے نرم اور گلے سڑے حصوں والے خربوزے نہیں خریدنے چاہیں۔
ناشپاتی کی خریداری: بگوگوشہ او ر ناکھ بھی ناشپاتی کی اقسام ہیں چھوٹی ناشپاتی شیریں اور لذیذ ہوتی ہیں ،بڑی اس سے کم درجے ہوتی ہیں بگوگوشہ خستہ اور رسیلا ہوتا ہے اچھی جسامت کی ٹھوس اور پختہ ناشپاتیاں پسند کریں اگر ان کو فوراً استعمال میں نہ لانا ہوتو نیم پختہ ناشپاتیاں خریدیں کیونکہ یہ بہت جلد پک جاتی ہیں،
آم کی خریداری:موسم گرما میں جس قدر آم کھایا جاتا ہے اتنا شاید ہی کوئی دوسرا پھل کھایا جاتا ہوں پاکستان میں آم کی بہترین اقسام پیدا کی جاتی ہیں ویسے آم کی دو بڑی اقسام ہیں:تخمی اور پیوندی ،تخمی آم گھٹیا قسم کا ہوتا ہے لیکن ان میں رس زیادہ ہوتا ہے پیوندی آم عام طور پر چاقو سے تراش کر کھائے جانے والے ہوتے ہیں،جبکہ تخمی آم اکثر چوسے جاتے ہیں،بلحاظ خوشبو،ذائقہ،پھلوں کی بناوٹ اور جسامت آم کی سینکڑوں قسمیں فروخت ہوتی ہیں،مالدہ ،لنگڑا،دسہری،انور رٹول،الفانسو قلمی یا پیوندی آموں کی مقبول قسمیں ہوتی ہیں ،سندھڑی فضلی،بیگن،پالی بھی دوسری اقسام ہیں آم خریدنتے وقت اپنے بجٹ اور خاندان کی پسند کو ملحوظ خاطر رکھیں کیونکہ ان کی قیمتوں میں بلحاظ کوالٹی بہت فرق ہوتا ہے،تخمی آم اپنے موسم میں بہت سستے داموں ملتے ہیں ،ہمیشہ درمیانے سائز کے پکے ہوئے پختہ اور بناوٹ میں عمدہ آموں کو منتخب کریں،
آلو بخاراکی خریداری: آلو بخارا کئی اقسام میں ملتا ہیں لیکن پیلو ڈراپ شوگر پرون،میتھلے اور وکٹوریہ اقسام کو فوقیت حاصل ہے آڑو کی طرح گودے کی رنگت اور گودے کے جماؤ کے لحاظ سے بھی ان کی اقسام ہوتی ہیں،بلحاظ سائز اور رنگت بھی ان کے کئی درجات ہیں،بلحاظ سائز اور رنگت بھی ان کے کئی درجات ہیں۔

(جاری ہے)

جماؤ قسم میں بڑے سائز کے آلو بخارے نہیں رہتے ہیں اور ڈھیلی گٹھلی والے میں چھوٹا سائزاچھا ہوتا ہے کوئی بھی قسم آپ پسند کریں یہ ملحوظ رکھیں کہ دانے نرم نہ ہوں،دھبے دار،کٹے پھٹے،خراشیدہ اور کچلے ہوئے آلوبخاروں کو اپنی خریداری میں شامل نہ کریں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Kharbozy Or Tarbooz Ki Khareedari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.