Knaster Daby Or Bottles - Article No. 1739

Knaster Daby Or Bottles

کنستر ڈبے اور بوتلیں - تحریر نمبر 1739

کنستر ڈبے اور بوتل کا سائز استعمال اشیا کی مقدار کے مطابق ہو تو چیزوں کے ضائع ہونے کا خطرہ پیدا نہیں ہوتا ماہرین نے بتایا ہے کہ کنستر ڈبے اور بوتل کو چیزوں سے پورا نہیں بھرنا چاہیے

جمعرات 11 جنوری 2018

کنستر ڈبے اور بوتلیں :
کچن میں استعمال ہونے والی اشیا اجناس مرچ،مسالے،نمک،چینی وغیرہ کو محفوظ رکھنے کے لیے کنستر ڈبوں اور بوتلوں کے سائز مختلف ہونے چاہییں اس کے علاوہ شیشے اور پلاسٹک کی بوتلیں بھی استعمال کی جاتی ہے کنستر ڈبے اور بوتل کا سائز استعمال اشیا کی مقدار کے مطابق ہو تو چیزوں کے ضائع ہونے کا خطرہ پیدا نہیں ہوتا ماہرین نے بتایا ہے کہ کنستر ڈبے اور بوتل کو چیزوں سے پورا نہیں بھرنا چاہیے ذرا منہ سے نیچے تک ہو تو چیزوں کی تازگی اور ذائقہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا ڈبوں کنستروں اور بوتلوں کے ڈھکنے ٹھیک ہونے چاہییں تاکہ وہ اچھی طرح بند ہوسکیں اگر ان چیزوں کے ڈھکنے پوری طرح بند نہیں ہوں گے تو ہواداخل ہونے سے ان چیزوں کی ڈلیاں اور گٹھلیاں وغیرہ بن جائیں گی لہٰذا کسی کنستر بوتل یا ڈبے کو استعمال کرنے کے بعد اس کا ڈھکن مضبوطی سے بند کرنا نہ بھولیں کچن میں استعمال ہونے والے ڈبے کنستر اور بوتلیں پلکی بھاری ہوتی ہے ہمیشہ بھاری ڈبوں کو نچلے خانوں میں رکھیں اور ہلکے ڈبوں کو اوپر کے خانے میں رکھیں تاکہ انہیں نکالنے اور رکھنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے اور وہ گرنے سے محفوظ رہیں ویسے بھی اوپر والے خانے سے ہلکا ڈبہ اتارنا آسان ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

چینی چاول اور دوسری دانے دار چیزوں کو مرتبان میں رکھیں جس کا ڈھکنا آسانی سے صرف اٹھا کر کھولا جاسکے اس طرح ان چیزوں کے ڈھکن کھولتے وقت دانوں کے بکھیرنے کا خطرہ نہیں رہتا ورنہ جھٹکے سے کھلنے والے ڈھکن اتارتے وقت دانے دار چیزیں اُچھل کرباہر جاگرتی ہیں۔چکنائی والے ہاتھوں سے کنستروں ڈبوں اور بوتلوں کونہ کھولا جائے اس طرح ان کو چکنائی لگ جاتی ہے ان کو آسانی سے استعمال نہیں کیا جاسکتا اور ہاتھوں سے ان کے پھسل کر گرجانے کا خطرہ ہوتا ہے لہٰذا کچن میں کام کرتے وقت اگر کسی کنستر ڈبے یا بوتل کو استعمال کرنے کی ضرورت پیش آجائے تو پلاسٹک کے بنے ہوئے انگلیوں والے دستانے ہاتھوں پر چڑھالیں اگر دستانے موجود نہ ہوں تو ڈبے یا بوتل کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے چکنائی والے ہاتھ گیلے کپڑے سے رگڑ کر پونچھ لیں۔
آٹے کے کنستر کا سائز درمیانہ ہونا چاہیے اور کنستر کو صاف ستھرا ہونا چاہیے یہ بات ہمیشہ دھیان میں رکھیں کہ آٹے کواستعمال کرنے کے بعد ایک دو مرتبہ آٹے کو الٹ پلٹ دیں کنستر کا ڈھکنا مضبوطی سے بند کریں اور دوسری چیزوں کے ڈبوں اور بوتلوں کوبھی کبھی کبھی جھٹکے دے کر ہلا دینا چاہیے تاکہ ان میں بند چیزوں کو پھپھوندی نہ لگ جائے۔بعض اوقات کچن ڈبوں اور بوتلوں میں پڑی ہوئی چیزوں کو استعمال کیے ہوئے عرصہ گزر جاتا ہے اور وہ چیزیں اپنی تازگی ذائقہ اور خوشبو کھودیتی ہے اور ان کے استعمال سے پکایا گیا کھانا ضائع کرنا پڑتا ہے چنانچہ اس بات کی ضرورت ہیں کہ کچن میں استعمال ہونے والی اشیا جب خریدی جائیں تو ان کو ڈبوں اور بوتلوں میں بند کرکے رکھتے وقت ان پر خریداری کی تاریخ ضرور لکھیں تاکہ آپ کو اس چیز کی تازگی کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت آسانی ہو اگر کسی چیز کو کچن میں آئے ہوئے چار سے چھ ماہ ہوچکے ہوں تو انہیں پہلے چکھ کر اور سونگھ کر اندازہ لگالیں کہ اس کی تازگی باقی ہے یا نہیں،کچن کی الماری یا سٹینڈ ان گنت چیزیں رکھنے کے کام آتی ہے لہٰذا اس کے خانوں کی تقسیم اوران میں مختلف چیزوں کے ڈبے رکھنے کی ترتیب چیزوں کے مطابق ہونی چاہیے سٹینڈ یا الماری میں ڈبوں اور بوتلوں کو اس طرح ترتیب سے رکھیں کہ وہ کم سے کم جگہ پر آجائیں اور چیزوں کے ڈبوں اور الماری میں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر نہیں رکھنا چاہیے اس طرح کسی چیز کا ڈبہ یا بوتل نکالتے وقت آپ کو کوئی الجھن نہ ہوگی اور آپ فوری طور پر جان لیں گی کہ کونسی چیز کونسے ڈبے میں ہے ڈبوں کو اوپر نیچے رکھتے ہوئے پر ڈبے کے اوپر دوسرا ڈبہ رکھنے سے پہلے ایک پلاسٹک کا کاغذ ضرور رکھیں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Knaster Daby Or Bottles" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.