Malbossat Ki Khreedari - Article No. 1721

Malbossat Ki Khreedari

ملبوسات کی خریداری - تحریر نمبر 1721

اس وجہ سے موزوں کپڑے کا انتخاب ایک مشکل مسئلہ بن گیا ہے کپڑوں کی خریداری کے وقت سب سے اہم بات جو ذہن میں رکھنی ضروری ہے وہ کپڑوں پر لگے لیبلوں اور دوسری معلومات کا احتیاط سے پڑھنا ہے

منگل 26 دسمبر 2017

ملبوسات کی خریداری:
آج کل کے زمانے میں ملبوسات کے لیے کپڑے کی گوناں گوں اقسام اور ورائٹی اس قدرہے کہ انسان ششدہ رہ جائے اور اس وجہ سے موزوں کپڑے کا انتخاب ایک مشکل مسئلہ بن گیا ہے کپڑوں کی خریداری کے وقت سب سے اہم بات جو ذہن میں رکھنی ضروری ہے وہ کپڑوں پر لگے لیبلوں اور دوسری معلومات کا احتیاط سے پڑھنا ہے ان کو پڑھنے سے کپڑے کی متعلقہ خصوصیات کا علم ہوتا ہے اور اس سے انتخاب میں مدد ہوتی ہے مختلف کیمیاوی عاملوں کے استعمال سے مختلف طرز اور ماخذوں سے حاصل کیے گئے پارچہ جات میں یکساں خصوصیات پیدا کی جاتی ہیں مثال کے طور پر نائلون،ریشم رے آن یا ڈیکرون سے بنے کپڑے بظاہر ایک سے ہی نظر آسکتے ہیں اس کے علاوہ اونی اور کاٹن کے پارچہ جات میں بھی ریشم یا کسی سنتھیٹک کپڑے جیسی خصوصیات پیدا کی جاسکتی ہیں اس لیے پارچہ جات پر چسپاں لیبل بنیادی ریشے کے متعلق آپ کی راہنمائی کریں گے اور آپ اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق درست انتخاب کرسکیں گے علاوہ ازیں مختلف افراد کے لیے ملبوسات منتخب کرتے وقت اور بھی بہت سے امور کو مدنظر رکھنا ضروری ہے جن کا ذکر ذیل میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


گھر کے مختلف افراد کے لیے لباس کی خریداری: گھر کا ہر فرد لباس کا ضرورت مند ہے لباس نہ صرف ہمارے ذوق ہی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس سے ہماری شخصیت بھی دوسروں پر عیاں ہوتی ہے کپڑا خریدنے کے لیے پیسے کی ضرورت ہے لیکن اگر ہم عقلمندی سے خرچ کریں تو ہم کو پیسوں میں عمدہ چیز خرید سکتے ہیں اس کے علاوہ ہر فرد کو اس بات سے واقف ہونا چاہیے کہ کسی قسم کا لباس اس کے لیے موزوں ہوگامختلف قسم کی شخصیتوں اور مختلف جسامت اور رنگ و روپ کے لوگوں کے لیے مختلف قسم کے لباس موزوں ہوتے ہیں۔
ہم میں سے ہر ایک شخصیت دوسرے سے مختلف ہے کچھ لوگ ڈرامائی شخصیت رکھتے ہیں تو کچھ نسوانی اور کچھ کھلاڑی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں آپ نے اکثرلوگوں کو بے حد ڈرامائی انداز میں گفتگو کرتے دیکھا ہوگا ان کے عادات و اطوار،چال ڈھال،گفتگو غرض کہ ہر چیز سے ڈرامائی انداز ظاہر ہوتا ہے دراصل یہ فطرت کا خاصا ہوتا ہے ایسے لوگ ڈرامائی شخصیت والے کہلاتے ہیں ایسے افراد اپنے آپ کو لوگوں میں نمایاں کرکے پیش کرنا چاہتے ہیں اس کے برعکس دوسری طرف بے حد شرمیلے قسم کے لوگ ہیں جو دوسروں سے بات کرتے وقت ہچکچاتے ہیں اس طرح کچھ کھلاڑی خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں ہر فرد کی شخصیت کے مطابق لباس کا انتخاب کرنا بھی ضروری ہے لباس کے انتخاب میں”موزونیت“ایک بنیادی چیز ہے جس کا عام طور سے خیال نہیں رکھا جاتا حالانکہ اگر ”موزونیت“ نہ ہو تو قیمتی سے قیمتی لباس سے بھی متاثر نہیں کرسکتا اس کے برعکس کم قیمت کا سادہ لباس محض اپنی”موزونیت“کے باعث دوسروں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے موزونیت سے مراد یہ ہے کہ لباس کے مختلف اجزاایک دوسرے سے مطابقت رکھنے والے ہوں اور سب مل کر ایک اچھا تاثر پیدا کرتے ہوں موزونیت کا تعلق کپڑے کے رنگ ڈیزائن کپڑے کی نوعیت اور جسم کے ساتھ متناسب سے ہے جس طرح ایک رنگ کسی شخص کے لیے موزوں ہوسکتا ہے اس طرح مختلف رنگوں کے امتزاج سے بھی موزونیت پیدا کی جاسکتی ہیں موزونیت کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ڈیزائن میں بھی جدت اور تاثر کا خیال رکھا جائے لباس کا وضع کپڑے کی دھاریاں اور اس کے رنگ بے جوڑ نہ ہوں بلکہ ہم آہنگ ہوں تو اس ڈیزائن کا اچھا تاثر پیدا ہوگا رنگوں کے معاملے میں بھی احتیاط کی ضرورت ہے بعض رنگ اپنی اپنی جگہ دیکھنے میں تو بہت خوبصورت ہوں گے لیکن ان کو ملا کر پہننے سے عجیب چھچھورا سا تاثر پیدا ہوگا اس لیے ضروری ہے کہ دو رنگوں کو اکٹھا پہننے کے لیتے خریدنے سے پہلے انہیں ایک دوسرے کے ساتھ رکھ کر دیکھ لیا جائے اس طرح رنگوں کے امتزاج اور ان کے تاثر کا اندازہ آپ کو بخوبی ہوجائے گا شوخ رنگوں کے امتزاج میں بھی بڑی احتیاط کی ضرورت ہے ان کا تضاد اگر ایک دوسرے سے مطابقت نہ رکھنا ہو تو ڈیزائن کی خوبی ماند پڑجائے کا اندیشہ ہے کیونکہ لباس میں اگر کوئی ایک رنگ دوسرے اجزا کی نسبت زیادہ شوخ ہوگا تو دیکھنے پر صرف وہی ایک رنگ آنکھوں میں سمائے گا اور دوسرے رنگ پھیکے اور ماند پڑجائیں گے یہ بات وحدت تاثر کو مجروح کردے گی اور لباس اتنا دیدہ زیب نہیں رہے گا،کپڑے کے ڈیزائن میں بھی یہی بات دیکھنی ضروری ہے لباس کے ڈیزائن اور آپ کے جسم کی بناوٹ میں مطابقت ضروری ہے اتنی لائنیں اور بڑے بڑے پھولوں والے شوخ ڈیزائن جسم کو موٹا ظاہر کریں گے جبکہ عمودی دھاریاں دبلے ہوئے کا احساس بڑھاتی ہیں،اس کے علاوہ بناوٹ کے لحاظ سے بھی کپڑوں کو موزونیت ضروری ہے مثال کے طور ہر موٹے کپڑے کی شلوار اور باریک کپڑئے کی قمیض تو پہنی جاسکتی ہے لیکن باریک کپڑئے یا ریشمی کپڑے کی شلوار اور موٹے اور سوتی کپڑے کی قمیض موزوں نہیں رہے گی اس طرح باریک اور نفیس کپڑوں پر موٹا سا سوتی دوپٹہ کسی صورت دلکش نظر نہ آئے گا۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Malbossat Ki Khreedari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.