Mousam K Lehaz Sy Kaproo Ki Khreedari - Article No. 1722

Mousam K Lehaz Sy Kaproo Ki Khreedari

موسم کے لحاظ سے کپڑوں کی خریداری - تحریر نمبر 1722

کوٹ سویٹر اور گرم شالیں وغیرہ شامل ہیں ان کو ہر سال خریدنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی اگر ایک دفعہ خرید لیے جائیں توتین چار سال تک چل جاتے ہیں

بدھ 27 دسمبر 2017

موسم کے لحاظ سے کپڑوں کی خریداری:
بعض کپڑے صرف سردیوں میں استعمال ہوتے ہیں ان میں کوٹ سویٹر اور گرم شالیں وغیرہ شامل ہیں ان کو ہر سال خریدنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی اگر ایک دفعہ خرید لیے جائیں توتین چار سال تک چل جاتے ہیں ان کی خریداری میں آپ ایک بات کا دھیان رکھیں وہ یہ کہ آپ ایسا ڈیزائن منتخب کریں جو دو تین سال کے استعمال میں موجود فیشن کے قریب رہے تین چار سال تک اب اس بڑے خرچ سے محفوظ ہوجائیں گی اس بچائی ہوئی رقم سے آپ کوئی اور چیز خریدسکیں گی یا پھر اس رقم کو آپ اپنی بحث میں شمار کرسکیں گی،اونی کپڑا یا اون خریدتے وقت دیکھیں کہ کپڑا رنگ لگنے سے محفوظ ہو بناوٹ ڈیزائن اور رنگ بھی موزوں ہو۔
گرمیوں میں عام طور پر ہلکے کپڑے استعمال ہوتے ہوئے جوکہ نسبتاً کم پائدار ہوتے ہیں گرمیوں کے لیے ہلکا پھلکا لباس ہی موزوں رہتا ہے گرمیوں میں جسم کے ساتھ چپکنے والے کپڑے پہننے والے اور دیکھنے والوں دونوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)


کون سا رنگ آپ کے لیے مناسب ہے؟ کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ بعض رنگ پہن کر آپ خود کو ٹھنڈا اور بعض رنگ پہن کر آپ خود کو گرم محسوس کرتی ہیں؟شاید آپ نے یہ بھی محسوس کیا ہو کہ بعض رنگ پہن کر آپ اپنے تئیں لمبی یا بڑی محسوس کرنے لگتی ہیں اور بعض رنگ آپ کو چھوٹا کرکے دکھاتے ہیں ان سب باتوں کا تعلق رنگوں کی خصوصیات سے ہے جب آپ سوچ سمجھ کر اپنی شخصیت سے ہم آہنگ رنگ استعمال کرتی ہیں تو اس کا اثرخوشگوار پڑتا ہے اور اگر آپ بغیر سوچے ہوئے یا بغیر کسی تردد کے کہ وہ رنگ آپ کے مزاج یا شخصیت سے میل کھاتا بھی ہے یا نہیں اسے پہن لیتی ہیں تو اچھے خاصے خوبصورت لباس دیکھنے میں بھلے معلوم ہوتے ہیں ،رنگ اپنی خصوصیات کے باعث گرم یا سرد تاثرات ہیں اس لحاظ سے سرخ اور تاریخی رنگ نہایت گرم اور نیلے بنفشئی رنگ نہایت سرد تاثر کے حامل ہوتے ہیں جب آپ اپنے لباس کے لیے رنگ کا انتخاب کریں تو اس بات کو ضرور ذہن میں رکھیں تاکہ آپ موسم کی نسبت سے رنگوں کا انتخاب کرسکیں سرخی یا پیلاہٹ والے رنگوں کو ”پیش قدمی“کرتے ہوئے رنگ(Advancing Colours) کہا جاتا ہے اور نیلاہٹ اور سبزی مائل رنگوں کو پیچھے ہٹنے والے یا”گریزپا“رنگ(Receding Colours) کہتے ہیں اگر آپ تصور کریں تو پیش قدم رنگوں کا مشاہدہ متعلقہ چیزیں آپ کو نزدیک دکھاتا ہے اور وہ شے آپ کو بڑی نظر آتی ہیں برخلاف اس کے گریزپا رنگوں کی چیزیں دور ہٹتی دکھائی دیتی ہیں نتیجے کے طورپر چھوٹی نظر آتی ہیں اس اعتبار سے اپنے سائز جسامت یعنی قدروقامت کے لحاظ سے اپنے لباس کے لیے رنگ منتخب کرنا ضروری ہے رنگ کا ہلکا یا گہرا پن سائز کو متاثر کرتا ہے گہرے رنگ سائز کو گھٹا کر پیش کرتے ہیں جب کہ ہلکے رنگ سائز کو بڑھاتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ سفید یا ہلکیہ رنگ کا جوتا پہنیں تو آپ کے پاؤں بڑے لگتے ہیں یہ نسبت اُس کے جب آپ گہرے یا سیاہ رنگ کا جوتا پہنے ہوئے ہوں کالے رنگ کی قوت انجذاب اور سفید رنگ کی قوت کا انعکاس دونوں جلد کی رنگت پرقابل ذکر اثر چھوڑتی ہیں گہرے رنگ کے لباس میں آپ کا رنگ ماند پڑجائے گا ہلکے رنگ کے لباس سے رنگ نکھر آتا ہے یہ سب رنگوں کی مذکورہ صفات کا کھیل ہے۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Mousam K Lehaz Sy Kaproo Ki Khreedari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.