Murghi Ki Khreedari - Article No. 1685

Murghi Ki Khreedari

مرغی کی خریداری - تحریر نمبر 1685

اگر زندہ خریدی جائے تو خاتون خانہ کو اسے ذبح اور صاف کروانا پڑتا ہے اور صاف کیا ہوا مرغی کاگوشت یا توبرف میں منجمد شدہ ملتا ہے اور یا موقع پر ہی صاف کروالیا جاتا ہے

بدھ 29 نومبر 2017

مرغی کی خریداری:
بازار میں مرغی زندہ،ذبح شدہ اور منجمد شدہ دستیاب ہوتی ہیں مرغی اگر زندہ خریدی جائے تو خاتون خانہ کو اسے ذبح اور صاف کروانا پڑتا ہے اور صاف کیا ہوا مرغی کاگوشت یا توبرف میں منجمد شدہ ملتا ہے اور یا موقع پر ہی صاف کروالیا جاتا ہے گوشت کی طرح مرغی کے انتخاب کا انحصار بھی اس کے استعمال پر ہوگا روسٹ کرنا مقصود ہو تو اس کے لیے روسٹر درکار ہے اگر برائل(Broil) کرنا ہو تو اس کے لیے برائلر کی ضرروت ہوگی اور اگر سالن بنانا ہو تو مختلف جسامت کی مرغی درکار ہوگی بکرے کے گوشت کے برعکس مرغی کی قیمتیں سال میں کم و بیش ہوتی رہتی ہیں مرغی کے گوشت کی مقدرا برائے خریداری کا انحصار بھی ڈش کی نوعیت اور افراد کی تعداد پر ہوگا۔
عام طور پر درمیانے سائز کا مرغ یا مرغی پکانے کے لیے بہتررہتا ہے خاص طور پر اگر تکے بنانا یا روسٹ کرنا ہو تو خرد سال پرندے کا گوشت بہتر رہتا ہے ایک خرد سال پرندے میں سینے کی ہڈی کا سرا نرم اور لچکدار محسوس ہوتا ہے اور جب اس کا بازو دبایا یا اٹھایا جائے تو وہ بھی لچکدار محسوس ہوتا ہے اور آسانی سے اٹھایا جاسکتاہے ایسے پرندے کے پاؤں بھی نرم او ر نازک ہوتے ہیں او ر پھر عمر کے ساتھ یہ سخت اور کھردرے ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سال خوردہ پرندے کے سینے کی ہڈی کا سرا بھی سخت محسوس ہوتا ہے زیادہ وزن بڑی عمر کی علامت نہیں ہوتی یعنی کم عمر پرندہ بھی وزنی ہوسکتا ہے،نوعمر پرندوں میں جنس کی تفریق ظاہر نہیں ہوتی اور یہ ذائقے میں بھی مساوی ہوتے ہیں،لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ مرغے کا گوشت لذت میں مرغی کے گوشت سے ادنیٰ اور کمترہوتا ہے۔اس کے علاوہ مرغ کا گوشت سخت اور کم رس دار ہوتا ہے،کیونکہ اس میں چربی کی مقدار کم ہوتی ہیں۔

مرغیوں میں سینے کے نیچے مرغ کی نسبت زیادہ گوشت ہوتا ہے جوکہ ایک پسندیدہ خصوصیت ہے۔
سبزیاں اور سلاد: ایک زمانہ تھا کہ لوگ سبزیوں کے استعمال میں اتنی دلچسپی نہیں لیتے تھے مگر گذشتہ چوتھائی صدی میں اسے خوراک میں اہمیت دی جانے لگی ہے اوراب لوگ اپنی غذاکو متوازن بنانے کے لیے سبزیوں کا استعمال بڑھا رہے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ایک پانچ افراد پر مشتمل معمولی خاندان کو سال میں درج ذیل مقدار میں سبزیاں درکار ہوتی ہیں:
سبزی:پانچ افراد کے لیے سال بھر کی مقدار کا اندازہ،آلو،شکر قندی وغیرہ:8 سے 12 من،ٹماٹر اور کچی سبزیاں:5 سے 6 من،زرد رنگ اورسبز پتے دار سبزیاں:6 سے 10 من،دوسری سبزیاں:5 سے8 من،مٹر اور سیم کی پھلی وغیرہ:30 سیر سے 1.1/2 من،
سبزیاں انسانی خوراک کا نہایت اہم اور مفید ترین جزو ہے سبزیوں کا استعمال ہر حال میں صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لیے لازمی ہے اس لیے ان کا مناسب انتخاب اور خریداری ایک قابل توجہ امر ہے،سبزیاں خریدتے وقت سب سے اہم بات یہ ہونی چاہیے کہ سبزیاں عموماً مرجھائی ہوتی ہیں اور ان کا ذائقہ بھی بگڑ جاتاہے اس کے علاوہ ان میں موجود بیشتر حیاتین اور نمکیات بھی باسی ہونے پر ضائع ہوجاتے ہیں سبزیوں کی عمدگی کا انحصار ان کی جسامت یکسانیت،رنگ وضع اور گلے سڑے حصوں اور ریشوں کی موجودگی اور غیر موجودگی پر ہے اپنے موسم میں سبزیوں کی بہتات ہوتی ہے اور ان کی قیمتیں بھی بہت کم ہوجاتی ہیں۔

ذیل میں دی گئی سبزیوں کی خصوصیات و صفات اور متعلقہ معلومات ان کی خریداری میں آپ کی رہنمائی کریں گی۔
آلو: یوں تو آلو کی بہت سی اقسام ہیں لیکن ہمارے یہاں صرف چند ایک اقسام زیادہ مشہور ہیں۔ان میں کچھ اقسام سفید رنگ اور کچھ سرخ رنگ کی ہوتی ہیں سرخ چھلکے والے آلو سفید آلوؤں کی نسبت کھانے مزیدار ہوتے ہیں اور پکانے میں بھی ادچھے ثابت ہوتے ہیں قطع نظر ان کی نوع کے اچھی قسم کے آلو جسامت میں مساوی سخت پختہ اور داغدار حصوں کے بغیر ہوتے ہیں اس کے علاوہ آلوؤں میں کالی گانٹھیں بھی نہیں ہونی چاہیں سفید آلو خریدتے وقت دیکھیں کہ وہ سائز میں درمیانہ یا بڑے ہوں صاف اور پختہ ہوں گلے نہ ہوں ۔
نئے آلو کا چھلکا باریک ہوتا ہے یہ چھلکا ٹوٹا اور پھٹا ہوا نہیں ہونا چاہیے زیادہ گندے کھردرے اور سوراخوں والے آلو اچھے نہیں ہوتے۔
گوبھی: گوبھی کا پھول گھنا رنگت میں بالکل سفید نرم اور پر آب حصوں سے پاک ہونا چاہیے ،پھول کے نچلے حصے میں پتے تازہ سبز اور کرّے ہوں زرد پتے اور پھول کے بکھرے ہوئے گچھے اس کے نقص کو ظاہر کرتے ہیں۔

شلجم: شلجم کی چار قسمیں زیادہ مشہور ہیں سنو بال جوکہ بالکل سفید رنگ ہوتے ہیں اپریل ٹاپ جن کے اوپر کا حصہ اودے رنگ کا ہوتا ہے گولڈن بال یعنی زرد رنگ کے شلجم اورچوتھی قسم سرخ شلجم کی ہے،سرخ شلجم پکانے میں عمدہ نہیں ہوتے زرد رنگ کے شلجم میں دوسری اقسام کی نسبت زیادہ غذائی اجزا ہوتے ہیں اور ذائقہ میں بھی میٹھے اور عمدہ ہوتے ہیں شلجم ہمیشہ پتوں سمیت خریدیں اور پتوں سمیت ہی پکائیں شلجم کے پتے سبز اور تازہ ہونے چاہیں اور اگر پتوں کے بغیر ہوں تو ان کا بالائی سرا تازگی اور شادابی کے لیے جانچیں اس کے علاوہ ملاحظہ کریں کہ شلجم کی سطح ہموار اور ملائم ہو سبزی پختہ اور سخت ہو داغ اور خراشیں وغیرہ موجود نہ ہوں۔

پالک: پالک کی دو بڑی اقسام دستیاب ہیں کھٹکن اور خاردار،خاردار پالک کے پتے چروا ہوتے ہیں لذت کے لحاظ سے یہ قسم کھٹکن پر فوقیت رکھتی ہے گہرے سبز رنگ کی پالک بہتر ہوتی ہیں اس کے علاوہ پالک میں جن دوسری خصوصیات کا ہونا لازمی ہے وہ تازگی،صفائی اور نرمی ہے۔
مٹر: دو اقسام زیادہ عام ہیں،جھریدار اور سبز دیسی جھریدار مٹروں میں وزن کے لحاظ سے زیادہ دانے نکلتے ہیں دانے سخت اور لذیذ ہوتے ہیں مٹر کی پھلیاں تازہ ہوں سخت دانوں سے بھری ہوئی اور رنگت میں یکساں ہوں۔پژمردہ اور تر نہ ہوں بعض اوقات مٹروں میں پھپھوندی لگی ہوئی ہوتی ہے ایسے مٹر خریدنے سے انکار کردیں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Murghi Ki Khreedari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.