Phalo Ki Khreedari - Article No. 1687

Phalo Ki Khreedari

پھلوں کی خریداری - تحریر نمبر 1687

غذا کو متوازن بنانے کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت ضروری ہیں،پھل حیاتین اورمعدنیات کا سرچشمہ ہیں پھل دوسری اقسام کی خوراک کی نسبت زیادہ اقسام میں دستیاب ہیں

جمعرات 30 نومبر 2017

پھل
یہ ایک مسئلہ حقیقت ہے کہ غذا کو متوازن بنانے کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت ضروری ہیں،پھل حیاتین اورمعدنیات کا سرچشمہ ہیں پھل دوسری اقسام کی خوراک کی نسبت زیادہ اقسام میں دستیاب ہیں سال بھر مختلف اقسام کے پھل بازاروں میں نظر آتے ہیں،ذرائع آمدورفت کی ترقی اور سہولتوں کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں کی پیداوار دوسرے حصوں تک آسانی سے پہنچائی جاتی ہیں،ملکی معیشت کی ترقی کی بدولت پھلوں کی صنعت نے بھی بہت سے ارتقائی مدراج طے کیے ہیں مثلاً بہت سے باغات لگائے گئے ہیں اور پھلوں کی ناقص اور ناپسندیدہ اقسام کو بہتر اقسام میں بدل دیا گیا ہے پھل انسان کی قدرتی غذاہیں۔

اور پھلوں کی خریداری گھر کی مالک کا اہم فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

خاتون خانہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے خاندان کے لیے زیادہ پھل کھانے کے رجحان کو فروغ دے تاکہ پھلوں کی صحت بخش اجزا سے پوری طرح استفادہ کیا جاسکے یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہیں جب کہ پھلوں کی خریداری کو روزمرہ خریداری میں شامل کیاجائے۔
سیب: اعلیٰ درجے کے پھلوں میں سیب کو امتیازی حیثیت حاصل ہیں اس کے پھل سرخ یا سبزی مائل زرد رنگ کے ہوتے ہیں اور کافی دیر تک اصی حالت میں رہ سکتے ہیں،سیب کی بے شمار اقسام ہیں،گولڈن رسٹ،گلیڈ سٹون،بلڈ ریڈ،فرنچ عنبری،کشمیری عنبری،قیصر اور ناردن سپائی چند قابل ذکر اقسام ہیں،کوئی سی قسم بھی آپ اپنی ضروریات اور بجٹ کے مطابق پسند کرسکتے ہیں یہ خیال رکھیں کہ جو سیب بھی آپ منتخب کریں وہ بے داغ،سخت،خوبصورت اور خوش شکل ہوں۔

مکمل طور پر پختہ ہوں نیزایک ہی جسامت کے ہوں اگر پکانے کے لیے سیب خریدیں تو نیم پختہ اورسبز رنگ کے سیب بھی ہوتا ہے جس کو چوٹا سیب کہتے ہیں لیکن یہ زیادہ خوش ذائقہ اور نفیس نہیں ہوتا سیب نسبتاً ایک مہنگا پھل ہیں لیکن یہ اپنے موسم میں سستے مل جاتے ہیں۔
کیلا: کیلا عموماً دو قسم کا ہوتا ہے،ایک قسم کا پختہ پھل کھایا جاتا ہے اور دوسرے کو بطور سبزی پکا کر کھایا جاتا ہے پھلوں کی جسامت کے لحاظ سے بھی کیلے کی علیحدہ اقسام ہیں بعض اقسام میں پھلیاں چھوٹی اور بعض کی زیادہ لمبی ہوتی ہیں ان کی رنگت بھی مختلف ہوتی ہیں،ان کی رنگت بھی مختلف ہوتی ہیں بعض اقسام کے پھل سبزی مائل زرد گہرے زرد،چتری دار زرد،خاکستری سرخ اور موتیا زرد رنگ کے ہوتے ہیں کھانے کے لیے زرد چتری دار کیلے منتخب کریں،پھلیاں پختہ ہوں،گودا سفید،چمکدار خوشبودار اور شیریں ہو۔
کیلے کی لمبائی پانچ انچ سے کم نہیں ہونی چاہیے اگر کیلوں کو فوراً استعمال نہ کرنا ہو تو نیم پختہ یا نیم پکے ہوئے سبزی مائل رنگت کے خریدیں پختہ پھل کھانے والی اقسام میں بٹوبالا،لاکھی بالا،ہری جھال،بھرائی اور امرت ساگر مشہور ہیں اگربطور سبزی استعمال کرنا ہو تو بالکل سبز رنگ کے اور سخت کیلے خریدیں ایسے کیلوں کی کلاندی اور بیسن اقسام زیادہ مشہور ہیں۔

خوبانی: خوبانی موسم گرما کا پھل ہے یہ جون،جولائی اور اگست کے مہینوں میں کثرت ست اور ارزاں ملتی ہیں نرم،کچلی ہوئی زیادہ پکی ہوئی اور جھری دار،خوبانیاں خریدنے سے احتراز کریں،خوش شکل،خوشبودار اور پختہ خوبانیاں بہترین ہوتی ہیں خوبانیاں درمیانہ سائز کی ہونی چاہیں اور ان پر گلے سڑے داغ،زخمی حصے پھپھوندی،نرم حصے وغیرہ نہیں ہونے چاہیں،ریڈ فرنچ،وائیٹ،چار مغزی،نوری اور شکر پارا لذیذ اور بہت شیریں ہوتی ہیں،ریڈ فرنچ خوش رنگ اورخوشبودار ہوتی ہیں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Phalo Ki Khreedari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.