Sabziyon Ki Hifazat - Article No. 1740

Sabziyon Ki Hifazat

سبزیوں کی حفاظت - تحریر نمبر 1740

سبزیاں موسم میں ہی خرید کر محفوظ کرلی جائیں تو آپکے گھر میں ہر غیر موسمی سبزیاں موجود ہوں گی اس طرح پیسوں کی بچت بھی ہوگی اور آپ ہر موسم میں غیر موسمی سبزیاں استعمال کرسکیں گے

جمعہ 12 جنوری 2018

سبزیوں کی حفاظت:
سبزیاں ہمارے جسم کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ ساتھ تیزابیت سے محفوظ رکھتی ہے سبزیاں موسم میں ہی خرید کر محفوظ کرلی جائیں تو آپکے گھر میں ہر غیر موسمی سبزیاں موجود ہوں گی اس طرح پیسوں کی بچت بھی ہوگی اور آپ ہر موسم میں غیر موسمی سبزیاں استعمال کرسکیں گے۔
ٹماٹو: ٹماٹروں کو محفوظ کرنے کے لیے پہلے انہیں دھو کر پانی میں اُبال لیں او پھر مسل مسل کر چھان لیں اب اس گودے میں نمک ڈال کر اتنا پکائیں کہ گودا لئی کی طرح ہوجائے تو ابلتے ہوئے پانی سے دھلی ہوئی بوتلوں میں گردن سے نیچے تک بھرلیں پھر ان کے اوپر کوئی سا پکانے والا تیل اتنی مقدار میں بھرلیں کہ گودے سے ایک انگل اوپر رہے بوتلیں جب گرم ہی ہوں تو مضبوطی سے ڈھکنا بند کردیں تاکہ ہوا اندر داخل نہ ہوسکے اس طریقے سے محفوظ کای ہوا ٹماٹر دو تین ماہ تک محفوظ رہ سکتا ہے اگر انہیں چھوٹی چھوٹی بوتلوں میں محفوظ کیا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا کیونکہ کھانے کے بعد انہیں فوراً استعمال کرنا ہوتا ہے یاد رہے کہ ٹماٹر ابالنے کے بعد اگر بلینڈر میں پیس لیا جائے تو بعد میں چھاننے کی بھی ضرورت نہ ہوگی۔

(جاری ہے)


مٹر: فریج کے اندر مٹرکے دانے بھی آسانی سے محفوظ کیے جاسکتے ہیں کسی لفافے میں بھر کر برف کے خانوں میں رکھ دیں یہ جم کر کنکر کی طرح سخت ہوجائیں گے اور آپس میں جڑتے نہیں ثابت لیموں بھی اسی طرح سے محفوظ رکھے جاسکتے ہیں اگر فریج نہیں ہے تو مٹرکے دانوں کو صرف دو تین منٹ کے لیے ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نکال لیں اور دھوپ میں پھیلا کر خشک کریں ان کے اوپر کوئی کپڑا ضرور ڈال دیں پرندے ان کو ااپنی خوراک بنالیں گے۔

سبزیاں خشک کرنا: تمام پتوں والی سبزیاں دھو کر کاٹ لیں یعنی پالک میتھی ساگ اور بند گوبھی وغیرہ کو اگر پسند کریں تو ثابت ہی رہنے دیں اور پھول گوبھی وغیرہ بھی دھو کر چھیل لیں اور درمیانے سائز کے ٹکڑے کاٹ لیں ایسا کرنے سے ان کا پانی نکل جائے گا جب وہ نرم ہوکر خشک ہونے لگیں تو ان کے ٹکڑوں کو ایک کپڑے میں ڈھیلا کرکے پوٹلی کی صورت میں باندھ لیں اور انہیں ابلتے ہوئے پانی میں رکھیں۔
ابلتے ہوئے پانی میں سے سبزی کی پوٹلی نکال کر اسے ٹھنڈے پانی کے ایسے محلول میں بیس سے تیس منٹ تک رکھیں جس میں پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ ملا ہوا ہو مقدار کا اندازہ یہ ہے کہ پچیس کلو پانی میں ایک چھٹانک یہ دوا ڈالی جائے بیس تیس منٹ کے بعد پوٹلی باہر نکالیں اور کچھ دیر کے لیے لٹکادیں تاکہ فالتو پانی نچڑ جائے پھر صاف کپڑے پر اکہری تہہ لگا کر سبزیاں سکھائیں اور سوکھ جانے پر ڈبوں میں بند کرکے رکھ لیں استعمال کرنے سے پہلے خشک سبزی کو گرم پانی میں بھگوئیں اس کے بعد پکائیں یاد رہے صرف مٹر کو دوا ملے پانی میں نہ بھگوئیں اسے صرف گرم پانی سے نکال کر خشک کرلیں

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Sabziyon Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.