Tirshawa Phal Ki Khreedari - Article No. 1688

Tirshawa Phal Ki Khreedari

ترشاوا پھل کی خریداری - تحریر نمبر 1688

ترشاوا پھلوں میں مالٹا،سنگترہ،گریپ فروٹ،چکوترہ،لیموں،اور مٹھا وغیرہ شامل ہیں۔

منگل 5 دسمبر 2017

سنگترہ اور مالٹا:

سنگترہ اور مالٹابہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اس کا چھلکا اتار کر پھانکیں کھائی جاتی ہیں یا رس نکال کر پیا جاتا ہے چھلکوں سے سے نکالا جاتا ہے اور ترشا بنتا ہے پھلوں کا مارمیلڈ اور مربہ تیار کیا جاتاہے اس کے رس شربت اور سکوائش بنتے ہیں۔سنگترہ کی اقسام میں کینو اور ارلی فروٹرز بیت مشہور ہیں کنگ میڈیرین،کینو میڈیرین اور کارا میڈیرین بھی مشہور اقسام ہیں۔

ناگپوری سنگترے مذکورہ بالا اقسام سے مختلف ہوتے ہیں سہارنپوری سنگترہ بھی دیسی قسم کا سنگترہ ہیں مالٹا بھی متعدد اقسام کا ہوتا ہے،مثلاً مسمی،پائن ایپل،جافہ،ریڈبلڈ،واشنگٹن نیول اور روبی قابل ذکر اقسام ہیں،عام طور پر مختلف قسم کے سنگترے اور مالٹے رنگت چھلکے کی موٹائی رس کی مقدار،مٹھاس اور خوشبو کے اعتبارسے مختلف ہوتے ہیں،مالٹوں کی جسامت اور سائز کا انحصار جغرافیائی حالات اورآب وہوا پر ہوتا ہے مثال کے طور پر ملتان کے مالٹے پیشاور کے مالٹوں سے بڑے ہوتے ہیں،اقسام سے قطع نظر اچھے عمدہ اور پوری طرح پکے ہوئے مالٹے میں خوشگوار مہک ہوتی ہیں اور وہ سخت ٹھوس بغیر کسی داغ دھبے یا رگڑ خوردہ حصے کے ہوتے ہیں عام طور سے درمیانہ سائز کے مالٹوں میں زیادہ مقدار میں رس ہوتا ہے اس لیے درمیانہ سائز کے مالٹے منتخب کریں۔

(جاری ہے)

چھوٹے سائز کے مالٹے کم قیمت پر مل جاتے ہیں،اگر باریک چھلکے کے ہوں تو رس بھی اچھا نکل آتا ہے اس لیے چھوٹے سائز کے مالٹے خریدنے سے بچت ہوسکتی ہیں گہرے رنگ کے مالٹے استعمال میں بہتر ثابت ہوتے ہیں۔
سنگترے: دیسی سنگترے اور سہانپوری یا ناگپوری سنگترے کا چھلکا ڈھیلا ہوتا ہے اس کے برعکس کینو کا چھلکا ڈھیلا نہیں ہوتا سنگترے کی بعض اقسام بہت ترس ہوتی ہیں اور بعض میٹھی۔
لہٰذا اپنی پسند اور ضروریات کے مطابق انتخاب کریں،کینو وزنی اور معیاری جسامت کے ہونے چاہیں چھلکا ملائم،رنگ سرخ،چمکدار اور دلکش ہونا چاہیے۔
فیوٹرز ارلی: یہ کینو کی اگیتی قسم ہے یعنی یہ اصل کینو سنگترے اور مالٹے وغیرہ سے پہلے بازاروں میں آجاتا ہے یہ عموماً مہنگیل داموں بکتا ہے کیونکہ اس وقت سنگترے کی دوسری اقسام عام نہیں ہوتیں فیوٹرز ارلی خریدتے وقت دیکھیں کہ پھل درمیانہ سائز کا گول ہو،رنگ سرخ ہو اور چھلکا ڈھیلا نہیں بلکہ چمٹا ہوا ہونا چاہیے۔

گریپ فروٹ: مارش سیڈلیس فاسٹر اور ڈنکن گریپ فروٹ کی صرف تین اقسام ہیں ان میں سے مارش سیڈلیس اگیتی قسم ہے گریپ فروٹ کے چھلکے کی رنگت زرد سے سرخی مائل زنگاری رنگ تک ہوتی ہیں،لیکن چھلکے کی رنگت کا پھل کے خواص اور رعمدگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کی غذائیت پر کوئی اثر پڑتا ہے،گریپ فروٹ وزن میں بھاری،پختہ،سخت اور شکل میں ایک چیٹے گیند کی مانند ہونا چاہیے درمیانے سائز کے گریپ فروٹ بہتر ہوتے ہیں اس لیے درمیانے سائز ہی کو ترجیح دیں۔

لیموں: لیموں تمام سال دستیاب ہوتے ہیں لیکن گرمیوں میں ان کی فراہمی کثرت سے ہوتی ہیں ان کا رنگ چمکدار شفاف ور زردی مائل سفید ہونا چاہیے،پختہ لیکن سخت نہ ہوں،جسامت متناسب ہونی چاہیے کاغذی لیموں زیادہ رس دیتے ہیں لیکن دوسری اقسام کی نسبت زیادہ مہنگے ہوتے ہیں درمیانہ سائزکے لیموں زیادہ اچھے رہتے ہیں۔
انگور: انگور اپنے موسم کا بہترین پھل ہیں انگور کی مقبول اقسام میں بیدانہ،قندھاری،داکھ،کالی داکھ،سنڈے خوانی،مسقط اسکندریہ،سیاہ کوئٹہ،کانونٹ وغیرہ ہیں ان میں سے بیدانہ سنڈے خوانی اور سیاہ کوئٹہ شیریں اقسام ہیں انگور خریدتے وقت خیال کریں کہ انگور کے دانے جسامت اور رنگت میں یکساں ہوں،گچھے میں کچلے ہوئے نرم،گلے سڑے دانے موجود نہ ہوں،جتنا بڑا گچھا ہوگا اتنے ہی اچھے انگور ہوں گئے،ہمیشہ بڑے گچھوں سے انگور اتروا کرلیں جب گچھے کو اوپر اٹھایا جائے تو دانے ٹوٹ کر نہیں کرنے چاہیں،مرجھائے ہوئے خشک اور چھیری دار دانے بھی گچھے میں موجود ہوں تو خریدنے انکار کردیں،بھورے رنگ کے دانوں کی موجودگی انگور کے ضرورت سے زیادہ پکے ہوئے ہونے کی ضمانت ہیں اسل لیے سبزی مائل زرد رنگ کے گچھے کا مطالبہ کریں۔

آڑو: آڑو کی زیادہ تر دو اقسام مشہور ہیں:ٹکی یعنی چکلیدار اور گول یعنی نوکدار گودے کی رنگت کے اعتبار سے سفید،سرخ اور زرد گودے والی اقسام شمار کی جاتی ہیں ان میں سے بعض اقسام جماؤ یعنی جن کے پھلوں کا گودا گٹھلی کے ساتھ جما ہوا ہوتا ہے اور وہ آسانی سے علیحدہ نہیں ہوتا اور دوسری قسم نکھیڑو کہلاتی ہے جس میں سے پھلوں کا گودا آسانی سے گٹھلی سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے اخرالذکر قسم زیادہ پسند کی جاتی ہیں اور بہترہوتی ہیں،لیکن ان کا پھل قدرے ترشا ہوتا ہے آڑو کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن میں کہ بہت جلد کیڑے پڑجاتے ہیں آڑو پر نرم حصے،نشانات یا بھورے داغ کیڑوں کی موجودگی کی نشاہدی کرتے ہیں اس لیے آڑو خریدتے وقت اچھی طرح تسلی کرلیں کہ پھل داغ دھبوں سے پاک ہو آڑو سخت پختہ خوشبودار اور خوش رنگ ہونے چاہیں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Tirshawa Phal Ki Khreedari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.